گوادر میں ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے کے بعد پولیس نے فوری رد عمل دیا، دہشت گردوں نے بلال مسجد کے قریب ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ فرار ہونے کی کوشش کے دوران حملہ آوروں اور پولیس کا مقابلہ ہوا، پولیس مقابلے میں ایک حملہ آور ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا۔