• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقابلہ کر کے دیکھ لو! مشی خان کا کنگنا کو چیلنج

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستان کے خلاف زہر افشانی پر مشی خان نے کنگنا رناوت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے چیلنج کیا کہ تمہارے لیے میرا ایک مکا کافی ہے۔

پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بھارتی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت کو پاکستان اور عوام کے خلاف زہریلے بیانات پر زبردست انداز میں جواب دیدیا۔

مشی خان نے انسٹا گرام پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ کنگنا رناوت کو پاکستان کے جوابی اقدام ’آپریشن بنیان مرصوص‘ سے کیا سبق ملا؟ پاکستان کے بھرپور جواب سے مزہ آیا ناں؟

اداکارہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور اس کی عوام کے خلاف غیر شائستہ زبان استعمال کرنا اب تمہیں مہنگا پڑے گا۔

مشی خان نے مزید کہا کہ کنگنا! آئندہ بولنے سے پہلے سوچنا سیکھو، ہم اپنے ملک اور عوام کے تحفظ کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، پہلے اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھو کہ تم خود کیا ہو۔

مشی خان نے طنزیہ انداز میں بھارتی اداکارہ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آؤ، کرکٹ میچز کی طرح ایک مڈل گراؤنڈ چیلنج کر لیتے ہیں، یقین رکھو، تمہارے لیے میرا ایک مکا ہی کافی ہوگا۔

واضح رہے کہ مشی خان طویل عرصے سے بھارت کی پالیسیوں پر تنقید کرتی آئی ہیں اور ہر موقع پر پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کی حمایت میں آواز بلند کرتی رہی ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید