ڈمی خان عید کے بعد دھرنے کیلئے بے چین!!دلچسپ احوال آج ”خبرناک“ میں دیکھیں
| |
Home Page
پیر یکم شوال المکرم 1438ھ 26 جون 2017ء
June 30, 2016 | 12:00 am
ڈمی خان عید کے بعد دھرنے کیلئے بے چین!!دلچسپ احوال آج ”خبرناک“ میں دیکھیں

Todays Print

کراچی (جنگ نیوز)جیونیوز کے مقبول پروگرام ”خبرناک“ میں جمعرات کو ڈمی میوزیم سے آئے عمران خان اور مسلم لیگی کارکن مہمان ہوں گے۔ عید کے بعد دھرنے پر آنے کیلئے خان صاحب کی جانب سے خریدے گئے نئے جوگرز اور جرابیں و دیگر تیاریاں شو میں دکھائی جائیں گی۔ پروگرام کی میزبان عائشہ نے استفسارکیا کہ خان صاحب آپ کو سڑکوں پر آنے کا اتنا شوق کیوں ہے کیا گھر میں دل نہیں لگتا؟۔جواب میں (ڈمی) عمران خان نے کہا کہ گھر مجھے کاٹنے کو دوڑتا ہے، جس درخت پر پہلے امرود لگتے تھے اب وہاں دستی بم لگتے ہیں۔اس کے بعد عائشہ نے خان صاحب پر جوابی وارکچھ اس طرح کیا کہ خان صاحب کہیں یہ کیفیت گھر کی مالکن نہ ہونے کی وجہ سے تو نہیں؟۔عمران خان (ڈمی) نے کہا کہ میاں صاحب کے نام کچھ نکلے نہ نکلے، پاناما کی وجہ سے مجھے سڑکوں پر نکلنے کا بہانہ ضرور مل گیا ہے۔ عائشہ نے پوچھا خان صاحب آپ کہتے ہیں دھرنے میں اب ساتھ والا کنٹینر بلاول کا ہو گا ، کیا قادری صاحب کا کنٹینر پرانا ہوگیا ہے؟۔ اس کا خان صاحب نے کیا جواب دیا اس کا خلاصہ پروگرام دیکھنے کے بعد ہوگا۔ چولستان کی خستہ حالی ، عائشہ کا نقطہ اعتراض، ساجد بھائی کا چیلنج اور صوفی کلام بھی پروگرام کا خاصہ ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ رات 11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔