چین، بیروزگاری کی شرح میں 0.5 فیصد کمی

October 19, 2021

بیجنگ (اے پی پی)چین میں ستمبر کے دوران شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح میں سالانہ بنیاد پر 0.5 فیصد کمی ہو ئی ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے نیشنل بیورو آف سٹیٹس کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال ستمبر کے دوران شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح 4.9 فیصد رہی جو گزشتہ سا ل کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.5 فیصد کم ہے ۔