28روز سے جمس اسپتال میں ڈائریکٹر کی عدم تقرری، مریض پریشان

October 19, 2021

جیکب آباد(نامہ نگار)محکمہ صحت لاپرواہی، 28روز سے جیکب آباد کے جمس اسپتال میں ڈائریکٹر کی تقرری نہ ہو سکی ،اسپتالکے معاملات شدید متاثرہیں ۔ڈاکٹر کے چھٹی پر جانے کے بعد جمس میں مریضوں کا الٹر ا ساؤنڈ ٹیسٹ بند، صبح کو الٹرا ساؤنڈ کے لئے آنے والے مریضوں کو واپس کیا جا رہا ہے آپریشن تھیٹر اور این آئی سی یو میں اینٹی بائیوٹک انجکشن ختم ، ادویات کی کمی کی شکایات بڑھ گئی ہیں جبکہ ایچ آر اصغر سومرو بھی کچھ کرنے کو تیار نہیں ہیں،جس کے باعث جمس اسپتال کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ توسیع ختم ہونے کے باوجود بھی سابق ڈائریکٹر عبدالواحد ٹگڑ اسپتال میں رہائش پزیر ہیں ڈائریکٹر کی کار،فیول سمیت دیگر مراعات اور اختیارات کا مزا لے رہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ سابق ڈائریکٹر مزید تین ماہ کی توسیع کے لئے سرگرم ہیں تاکہ دوسرا کوارٹر بھی استعمال کرسکیں جمس بچاؤ تحریک کے رہنما حماد اللہ انصاری نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت بلا تاخیرجلد جیکب آباد کے جمس اسپتالمیں اہل تجربہ کار ایماندار ڈائریکٹر مقرر کرے۔