سیکرٹر یزصحت کا ڈینگی فیلڈ ہسپتال کادورہ

October 19, 2021

لاہور(جنرل رپورٹر) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے ایکسپو سینٹر میں قائم ڈینگی فیلڈ ہسپتال کا مشترکہ دورہ کیا۔ ڈینگی فیلڈ ہسپتال کے دورہ کے بعد ایکسپو سینٹر میں سیکرٹری صاحبان نے ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ساتھ زوم کے ذریعہ میٹنگ کی۔