• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین کے تحفظ کیلئے ہر پاکستانی سعودی حکومت کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کو پیغام دیتا یوں کہ حرمین کے تحفظ کے لیے ہر پاکستانی آپ کے ساتھ ہے۔

کراچی میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا نے ایران پر حملہ کیا، یمن سے سعودی عرب پر حملہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ دوست مہنگائی کے خلاف دھرنے دیتے ہیں، حکومت سے مذاکرات کرتے ہیں مہنگائی اور بڑھ جاتی ہے، عوام ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ آپ یہ دھرنے بند کر دیں۔

سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ عالمی جنگوں میں ہزاروں افراد کو قتل کیا گیا، امریکا افغانستان میں جنگ ہار گیا، سینکڑوں فلسطینی شہید کیے گئے، اسرائیل ناجائز ریاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران امریکا اور یورپ کی نوکری کریں یا اپنے ملک کی، ایک نوکری کریں، پاکستان کو کئی مسائل کا سامنا ہے، ہمیں اپنی سرحدوں اور نظریات کا تحفظ کرنا ہے، ہمارے یہاں عنوان کچھ اور ہوتا ہے اور ایجنڈا کچھ ہوتا ہےْ

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 52 سال قبل قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر خود کو احمدی اور لاہوری قرار دینے والوں کو غیرمسلم قرار دیا، قومی اسمبلی نے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی، وطن عزیز کی سرحدوں، نظریے کی حفاظت اور دینی تہذیب کی حفاظت کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوتوں اور پاکستان کی مقتدرہ کو بتانا چاہتا ہوں آپ جو سبق ہمیں پڑھانا چاہتے ہیں ہمیں قبول نہیں، ہم آپ کے خودساختہ ایجنڈے اور مقاصد کو خوب جانتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید