ملتان، 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد زخمی

October 19, 2021


ملتان کے علاقے ممتاز آباد میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے زخمیوں کو نشتر اسپتال لایا گیا تو ایک گروپ نے ایمرجنسی وارڈ میں بھی فائرنگ کرکے 4 افراد کو زخمی کردیا۔

فائرنگ کی وجہ سے نشتر اسپتال کا عملہ خوف زدہ ہوکر چھپ گیا، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کنٹرول سنبھالا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں گروپوں کے 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔