کراچی: ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

October 19, 2021


کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔

محکمہ صحت سندھ اور غیرسرکاری اعداد و شمار میں زمین آسمان کا فرق سامنے آگیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 33 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد مریضوں کو لایا گیا۔