کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں 24؍ گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 21کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، رواں ماہ ستمبر میں سندھ بھر میں ڈینگی کے 536کیس سامنے آئے جن میں سے 363کا تعلق شہر قائد سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 28 کیسز رپورٹ ہوئےجن میں سے 21 کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ستمبر میں سندھ میں ڈینگی وائرس کے 536کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 363 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ستمبر میں کراچی کے ضلع وسطی سے 128، ضلع شرقی سے 83، ضلع جنوب سے 48، ضلع کورنگی سے 38، ضلع غربی سے 38 اور ضلع ملیر سے 28 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں رواں سال اب تک ڈینگی وائرس کے 1901کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ5اموات بھی ہوئی ہیں ۔