• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: ڈینگی کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے


اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، اموات اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 افراد ڈینگی وائرس سے انتقال کرگئے۔

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ مزید 141 شہری اس سے متاثر بھی ہوئے ہیں جس کے بعد ڈینگی سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب میں ڈینگی کے مزید 279 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 204 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید241 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد4 ہزار 286 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین