بھارتی شخص نے 550کیک کاٹ کر سالگرہ یاد گار بنالی

October 19, 2021


بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی دلچسپ سالگرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

بھارت سے اکثر اوقات ہی دلچسپ و عجیب خبریں سننے کو ملتی رہتی ہیں۔

ایسی ہی ایک دلچسپ خبر اور ویڈیو انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے جس میں ایک سوریا راتوری نامی شخص کو اپنی سالگرہ کے موقع پر 3 منٹ کے دورانیے میں 550 کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے سیکڑوں رنگ برنگے کیک میز پر رکھے ہیں اور سوریا راتوری نامی یہ شخص باری باری ان کیک کو کاٹ رہا ہے۔

کیک کاٹنے کے دوران ایک بات زیرِ غور ہے کہ سب ہی مہمان سالگرہ کی مبارکباد دینے کے بجائے ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں جبکہ یہ دلچسپ سالگرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔