اسکاٹ لینڈ کی کٹ بنانے والی 12 سالہ لڑکی توجہ کا مرکز بن گئی

October 19, 2021

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کی کٹ بنانے والی 12 سالہ ریبیکا ڈاؤنی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ نے اب تک ایونٹ میں ایک ہی میچ کھیلا اور اس میں بھی اس نے بنگلا دیش جیسی سخت حریف کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

جہاں ٹیم کی پرفارمنس پر بات کی جارہی ہے وہیں ان کی کٹ کے بھی چرچے ہیں جسے ڈیزائن کرنے والی ایک 12 سالہ لڑکی ریبیکا ڈاؤنی ہیں، جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

بنگلادیش کے خلاف جب اسکاٹ لینڈ نے کامیابی حاصل کی تو اس وقت ریبیکا ڈاؤنی نے ٹیم کی شرٹ کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کیں جہاں وہ ٹیلی ویژن کے سامنے کھڑی ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی ان کی تصویر کو شیئر کیا گیا اور لکھا گیا کہ یہ اسکاٹ لینڈ کی کٹ ڈیزائنر ہیں۔

اس پر آئی سی سی کی جانب سے جواب دیا گیا اور ریبیکا کے کام کو سراہا بھی گیا۔