روس ابھی طالبان کو باضابطہ تسلیم نہیں کرے گا، سرگئی لاروف

October 19, 2021

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ روس ابھی طالبان کو باضابطہ تسلیم نہیں کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ روس چاہتا ہے طالبان نے جو وعدے کیے تھے وہ ان پر عملدرآمد کریں، خصوصاً طالبان حکومت سازی میں سیاسی اور قبائلی فریقین کی نمائندگی کا وعدہ پورا کریں۔

روس میں افغانستان کی صورتحال پر کانفرنس کل ہورہی ہے جس میں پاکستان، چین اور بھارت شرکت کریں گے۔ طالبان کا وفد بھی کانفرنس میں شریک ہوگا۔