کانیے ویسٹ نے اپنا نام تبدیل کر کے وائے ای رکھ لیا

October 21, 2021

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی عدالت نے گلوکار و ریپر کانیے ویسٹ کا نام قانونی طور پر تبدیل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کانیے ویسٹ نے اپنا نام تبدیل کرنے کی خواہش 2018میں ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ظاہر کی تھی، جس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔عدالت نے ریپر و گلوکار کے نام تبدیل کرنے پر کوئی اعتراض نہ ہونے کی بنیاد پر نام تبدیل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔امریکی گلوکار نے کہا تھا کہ میں کانیے ویسٹ کہلاتا ہوں لیکن میں وائے ای ہوں اور یہ ایک ایسا لفظ ہے جو پوری بائبل میں استعمال ہوا ہے۔خیال رہے کہ 2018 کی البم میں بھی کانیے ویسٹ نے وائے ای کو ٹائٹل بنایا تھا۔