• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کے اثرات برطانیہ پہنچ گئے، پیٹرول مہنگا ہوگیا

لندن: ایران کے ساتھ جاری جنگ کے اثرات برطانیہ میں بھی نمایاں ہونے لگے، جہاں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول کی اوسط قیمت صرف ایک ہفتے میں 5 پنس فی لیٹر بڑھ گئی۔

موٹرنگ تنظیم آر اے سی کے مطابق بغیر سیسے والے پیٹرول کی اوسط قیمت 167.17 پنس فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 188.63 پنس فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

آر اے سی نے خبردار کیا ہے کہ فی الحال ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے کوئی واضح آثار نہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور تیل کی سپلائی کو لاحق خطرات کے باعث برینٹ خام تیل دوبارہ 100 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر جنگ اور کشیدگی مزید بڑھی تو برطانیہ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جس سے پہلے ہی مہنگائی کے دباؤ کا شکار عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید