سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست چھوڑ دی، شوکت ترین کو سینیٹر بنایا جائیگا

October 21, 2021

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹر ایوب آفریدی نے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کی خاطر سینیٹ کی نشست چھوڑ دی ۔وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے، جس میں سینیٹر ایوب آفریدی بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق سینیٹر ایوب آفریدی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کی خدمات کو سراہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کو خبیر پختون خوا سے جنرل نشست پر سینیٹر بنایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر ایوب آفریدی کو وزیرِ اعظم عمران خان کا مشیر برائے سیفران بنایا جائے گا۔