بٹ کوائن 1 کروڑ 12 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا

October 21, 2021

نیویارک(اے ایف پی /جنگ نیوز )دنیا کی سب سے مہنگی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ میں ایک بٹ کوائن 1 کروڑ 12لاکھ پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق کرپٹوکرنسی بٹ کوائن 65ہزار ڈالر( ایک کروڑ 15لاکھ 20 ہزار) سے تجاوز کرچکی ہے۔ کرپٹو ایڈوائزر کمپنی Makara کی شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو جیسی پراؤڈ مین کا کہنا ہے کہ ’ ہم اس لمحے کی توثیق کر رہے ہیں‘ کیوں ڈیجیٹل اثاثوں کی تاریخ میں یہ ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔