• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ نے سانائے تاکائیچی کو عظیم وزیرِ اعظم قرار دے دیا

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپان کی وزیرِاعظم سانائے تاکائچی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر اہم ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور معاشی شراکت داری پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے جاپان کی معاشی پیش رفت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے وزیرِ اعظم تاکائچی کو ’عظیم وزرائے اعظم میں سے ایک‘ قرار دیا۔

جاپانی وزیرِ اعظم نے امریکا اور جاپان کے اتحاد کے لیے صدر ٹرمپ کے مضبوط عزم پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان براہِ راست رابطہ ایشیاإ بحرالکاہل میں بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتِ حال کے دوران اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی اور اہم معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ تعاون سمیت معاشی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام، دباؤ اور طاقت کے ذریعے کارروائیوں کی روک تھام اور شمالی کوریا کی جانب سے جاپانی شہریوں کے اغواء کے دیرینہ معاملے کے فوری حل پر بھی گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران جاپانی وزیرِاعظم تاکائچی نے ہنستے ہوئے صحافیوں سے کمرہ خالی کرنے کی درخواست بھی کی تاکہ دونوں رہنما اہم معاملات پر نجی سطح پر بات کر سکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید