میرا کو نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ کیوں بنانا پڑا ؟

October 21, 2021

پاکستان کی سینئر اداکارہ و فیشن ماڈل میرا المعروف میرا جی کی جانب سے نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا لیا گیا ہے۔

میرا کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو نئے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

میرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میںنئے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’یہ میرا نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے، براہ مہربانی اس اکاؤنٹ کو فالو کیجیے۔‘


میرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے کی وجہ تو نہیں بتائی ہے البتہ یہاں ایک بات قابل ذکر ہے۔

میرا کی جانب سے اپنے نئے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نام ارتضیٰ رباب اور ہینڈل میرا ارتضیٰ رکھا گیا ہے۔