طوطے کی کتے کی طرح بھونکتے ویڈیو وائرل

October 21, 2021

سوشل میڈیا پر اس وقت ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جس میںایک خوبصورت طوطے کو بھونکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بولنے والے طوطے پالنا لاکھوں افراد کا شوق ہوتا ہے اور جب یہ پالتو طوطے انسانی زبان بولنا یا سمجھنا شروع کر دیں تو ان کے ساتھ وقت بتانے کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک مثال سوشل میڈیا پر ویڈیو کی شکل میں وائرل ہے جس میں ایک تاج والے خوبصورت سفید رنگ کے طوطے کو کتے کی طرح بھونکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں طوطا اپنے دوست کتے کو اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ آرام سے اپنے بستر پر لیٹے کتے کو زرا سا بھی فرق نہیں پڑ رہا ہے۔