امریکا کے شمال مشرقی علاقوں میں شدید برفانی طوفان کے باعث امریکا بھر میں 11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں۔
فیڈرل ایوی ایشن نے نیویارک ایئرپورٹس پر گراؤنڈ اسٹاپ کی وارننگ دی ہے۔
شمال مشرقی امریکا میں پیر کی صبح تک شدید برفباری اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ریاست میزوری اور ورمونٹ میں برف باری ہوئی، جنوبی میساچوسٹس میں اولے بھی گرے۔ ڈیلاویئر، مشرقی میری لینڈ، نیوجرسی، نیویارک سٹی اور جنوبی نیو انگلینڈ کے لیے وارننگ جاری کی گئی ہے۔