غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس، شریک ملزم کے انتقال پر رپورٹ طلب

October 22, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت نے محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں شریک ملزم کے انتقال پر تفتیشی افسر سے باضابطہ رپورٹ طلب کرلی، احتساب عدالت میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی و دیگر ملزمان پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے شریک ملزم عمر بخش سومرو کے انتقال سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا، عدالت نے ریفرنس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی، ریفرنس میں رؤف صدیقی سمیت 8 ملزمان نامزد ہیں، دیگر ملزمان میں محمد عابد، مشتاق علی، عمر علی، محمد نعیم، سید ایاز حسین اور ثروت فہیم شامل ہیں، نیب کے مطابق رؤف صدیقی و دیگر نے محکمہ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو 420 ملین کا نقصان پہنچایا۔