نیو میکسیکو: فلم کی شوٹنگ میں گولی چل گئی، خاتون ہلاک

October 22, 2021


امریکی ریاست نیو میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ کے دوران گولی چل گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا ہے جس میں گولی چلنے سے خاتون ہلاک جبکہ 1 شخص زخمی ہوا ہے۔


امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والی خاتون ہیلینا ہچنس ڈائریکٹر فوٹو گرافی تھیں۔

خاتون کی لاش اور زخمی کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔