• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل قریشی کو کس ڈرامے کی شوٹنگ میں گولی لگی؟

فیصل قریشی کو  ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران گولی لگی


پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار فیصل قریشی کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہیں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران گولی لگی جس کے بعد بھی انہوں نے شوٹنگ جاری رکھی۔

فیصل قریشی کو جس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران گولی لگی اس کا نام  ’مقدر‘ ہے جو آج سے جیو ٹی وی پر ہر پیر کی شب نشر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران فیصل قریشی نے ربر بُلٹ کا درد سہ کر شوٹنگ مکمل کروائی تھی۔

ڈرامے کے ہدایتکار علی اکبر ہیں جبکہ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں آغا علی، کرن حق، نمرہ خان، بینا چوہدری، ندا ممتاز، پروین اکبر، طارق جمیل، راشد فاروقی، سجیر الدین، بابر خان، کامران جیلانی، شازیہ نور ، شازیہ قیصر و دیگر شامل ہیں۔

عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ  کے میگا ڈرامہ ’مقدر‘ کا فیصل قریشی کے مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ اداکار فیصل قریشی’بشرمومن‘،’میری ذات ذرہ بے نشاں‘ سمیت لاتعداد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

تازہ ترین