برطانوی وزیراعظم کا ملکہ برطانیہ کو نیک خواہشات کا پیغام

October 22, 2021

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اسپتال سے واپسی پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو نیک خواہشات کا پیغام بھیجا۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم طبی معائنے کے لیے بدھ کو اسپتال میں داخل ہوئی تھیں اور معالجین نے ملکہ کو چند روز آرام کا مشورہ دیا تھا۔

ملکہ برطانیہ جمعرات کی دوپہر اسپتال سے محل واپس آگئی تھیں اور جمعے کا روز انہوں نے محل میں آرام کرکے گزارا، قابل رشک صحت کی حامل 95 سالہ ملکہ الزبتھ اب سے قبل آٹھ سال پہلے بھی اسپتال میں داخل ہوئی تھیں۔