بی اے پی کے صدر جام کمال کا ظہور بلیدی کو شوکاز نوٹس

October 22, 2021

جام کمال نے بحیثیت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) صدر تحریک عدم اعتماد کا حصہ بننے پر رکن اسمبلی ظہور بلیدی کو شو کاز نوٹس دے دیا۔

جام کمال کی جانب سے بحیثیت بی اے پی صدر رکن اسمبلی ظہور بلیدی کو جاری کئے گئے شو کاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے تحریک عدم اعتماد کا حصہ بن کر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔

شوکاز نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ شوکاز نوٹس کا جواب نہ دیا تو آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس ارسال کیا جائے گا۔