• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند برسوں میں انسان نما روبوٹس کا استعمال بڑھ جائے گا، ایلون مسک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا ہے کہ چند برسوں میں انسان نما روبوٹس کا استعمال اتنا بڑھ جائے گا کہ لوگ اپنے معمر والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کے لیے ذاتی روبوٹس استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم سمیت بہت سے دیگر امور بھی روبوٹس ہی کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔

ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ دس سال میں انسان نما روبوٹس کی تعداد ایک ارب تک پہنچ جائے گی، انسان نما روبوٹس کی تعداد 15 برس میں 10 ارب اور 20 سال میں 100 ارب تک پہنچ جائے گی۔

ایلون مسک نے مشورہ دیا کہ ممکن ہو تو چین ضرور جائیں، وقت محدود ہو تو شنگھائی اور بیجنگ ضرور جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید