وزیراعظم کے معاون خصوصی جمشید چیمہ مستعفی

October 23, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خوراک جمشید اقبال چیمہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

جمشید چیمہ مسلم لیگ (ن) کے مرحوم رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی نشست این اے 133 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اس نشست پر شائستہ پرویز ملک کو امیدوار نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔