عرب امارات کے وزیر شیخ نیہان کی خصوصی دعوت پر ناصر حسین شاہ کی دبئی آمد

October 23, 2021

کراچی(نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے وزیر His Highness شیخ نیہان بن مبارک النیہان کی خصوصی دعوت پر سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی دبئی آمد ۔ His Highness شیخ نیہان سے ملاقات کے بعد اُن کی دعوت پر ناصر حسین شاہ نے دبئی ایکسپو 2020 کے منتظمین کے ساتھ پاکستان اور عرب امارات کے پویلینز کا دورہ کیا، ناصر حسین شاہ نے پاکستان پویلین کے آرگنائزرز کی کوششوں کو سراہا اور اسے دبئی ایکسپو کا سب سے بہترین پویلین قرار دیا، انھوں نے پویلین کے تخلیق کار شاہد عبداللہ اور ان کی ٹیم جن کا کراچی سے تعلق ہے کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان پویلین نمبر ون قرار دیا جائیگا۔ ناصر حسین شاہ کے عرب امارات کے پویلین کی بھی تعریف کی اور ایکسپو کے انعقاد کو ایک شاندار اور یادگار سنگ میل قرار دیا ۔