امریکا میں بوسٹن جانے والا ایک میڈیکل ٹرانسفر طیارہ لاپتہ ہوگیا، طیارے کی تلاش کا کام جاری ہے۔
کینیڈین کمپنی کے اس گلف اسٹریم جی 100 میڈیکل جیٹ میں مریض سمیت 6 افراد سوار تھے۔
ایئر ایمبولنس جزیرہ برمودا سے پرواز بھر کر بوسٹن ایئر پورٹ جا رہی تھی۔ امریکی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا اس سے رابطہ منقطع ہوا۔
امریکی کوسٹ گارڈ میساچوسٹس کے ساحل اور نانٹکٹ کے سمندری علاقے میں لاپتہ طیارے کو تلاش کر رہے ہیں۔