• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران ہاشمی کی گاڑیوں کے کلیکشن میں شاندار اضافہ

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنی گاڑیوں کے کلیکشن میں ایک شاندار اضافہ کرلیا۔

47 سالہ عمران ہاشمی نے تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی برانڈ نیو مرسڈیز بینز جی 63 خریدی ہے اور اپنے کلیکشن میں ایک اور لگژری ایس یو وی کا اضافہ کیا ہے۔

اداکار کی اس خریداری کو فلم ’آوارہ پن 2‘ کی 100 کروڑ کلب میں شمولیت اور 2 دہائی پر محیط کیریئر کی کامیابی کے بڑے جشن کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

عمران ہاشمی کے گھر کے باہر نئی گاڑی کے ساتھ اُن کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، اس گاڑی نے اُن کے گیراج کی شان مزید بڑھادی ہے۔

اُن کے پاس پہلے ہی سے کئی زبردست اور مہنگی گاڑیاں موجود ہیں، اداکار کی نئی آنے وال فلم گن ماسٹر جی 9 ہوگی، جس کے آج کل زبردست چرچے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید