حکومت کے پاس پلاننگ اور دور اندیشی نام کی کوئی چیز نہیں، مصطفیٰ کمال

October 24, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس پلاننگ اور دور اندیشی نام کی کوئی چیز نہیں، کورونا وبا کے وقت جب پیٹرول مفت مل رہا تھا، صرف آمد و رفت کا خرچہ تھا تب کوئی عالمی معاہدہ نہیں کیا گیا بلکہ خریداری روک دی گئی۔ حکومتوں کا کام اگلے دس سال کی پلاننگ کرنا ہوتا ہے لیکن موجودہ ناکارہ حکومت ڈھٹائی کے ساتھ صرف پوائنٹ اسکورنگ، اپوزیشن کی تذلیل اور نوٹیفکیشن میں پھنسی ہوئی ہے۔ جو کرنے کے کام ہیں ان پر بالکل توجہ نہیں۔ ملک آٹو پر چل رہا ہے۔ حکومت اگر صحیح فیصلے لیتی تو آج قوم تکلیف میں نہیں آتی۔ آج عوام مہنگائی کی وجہ بے حال ہوچکے ہیں۔