سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا ڈاکٹر اے کیو خان ​ہسپتال ٹرسٹ ماڈل ٹاؤن کے دفتر پر قبضہ

October 24, 2021

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ​​ہسپتال ٹرسٹ کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے مسلح افراد کے ہمراہ ڈاکٹر اے کیو خان ​​ہسپتال ٹرسٹ ماڈل ٹاؤن کے دفتر پر زبردستی قبضہ کر لیا اور عملے کو دفتر سے نکال دیا ، شوکت ورک کوڈاکٹر عبدالقدیر خان کی موت سے قبل ٹرسٹ کی بدانتظامی پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور جنرل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ٹرسٹ کی چیئرپرسن اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر دینا عبدالقدیر خان جلد پریس کانفرنس کر کے لوگوں کو اس صورتحال کے بارے میں حقائق سے آگاہ کریں گی ۔جبکہ اس حوالے سے شوکت ورک سے موقف جاننے کیلئے رابط کیا گیا تاہم رابط نہ ہو سکا۔