• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے جوز بٹلر دورۂ پاکستان سے باہر ہوگئے، کوچ کی تصدیق

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر دورۂ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جارح مزاج بلے باز بٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سہ ملکی سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔

انگلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم کا کہنا ہے کہ جوز بٹلر دورہ پاکستان میں ہمارے ساتھ نہیں ہوں گے۔ ابھی بتانا مشکل ہے کہ وہ کب تک فٹ ہوں گے۔

جوز بٹلر کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران انجری ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین ملکی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید