چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر جانے والے پہلے غیرملکی و پہلے پاکستانی خلا باز بننے کے لیے 2 خلا بازوں کی تربیتی مشقیں جاری ہیں۔
سُپارکو حکام کے مطابق بیجنگ میں قائم چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر میں ذیشان علی اور خرم داؤد چینی زبان سیکھنے کے ساتھ خلائی جہاز کے نظام کو سمجھنے، جسم پر دباؤ برداشت کرنے والی مشقوں، بے وزنی کی حالت میں کھانے، سونے اور آلات کی مرمت کرنے کی تربیت لے رہے ہیں۔
پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے تحت خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلاباز کا انتخاب اکتوبر کے وسط یا آخر تک متوقع ہے، چینی خلائی مشن رواں برس کے آخر میں روانہ ہوگا۔