بلدیاتی ملازمین کی دوسرے اضلاع میں تبادلوں کو مسترد کرتے ہیں،ورکرز فیڈریشن

October 24, 2021

پشاور(وقائع نگار) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن (رجسٹرڈ) نے دو سال سے زائد عرصے تک ایک ہی پوسٹ پر ڈیوٹی کرنیوالے بلدیاتی ملازمین کی دوسرے اضلاع میں تبادلوں کو مسترد کردیا۔ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن (رجسٹرڈ) کے مرکزی و صوبائی صدر ملک محمد نوید اعوان،صوبائی چیئرمین سوارخان تخت بھائی، جنرل سیکرٹری ظہیرشیخ ایبٹ آباد، سرپرست اعلیٰ جاوید خان، ، لیاقت خان نواں شہر، اشتیاق احمد مانسہرہ، شکیل ہاشم خیل جنرل سیکرٹری یونائیٹڈ ڈبلیو ایس ایس پی ورکرز یونین پشاور نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ جب تک صوبائی سطح پر بلدیاتی ملازمین کی سنیارٹی کا قابل عمل فیصلہ نہیں ہوتا ان تبادلوں کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔