حکمر نو ں سے نجا ت کیلئے قر بانی سے در یغ نہیں کرینگے، آ فتا ب شیر پا ئو

October 24, 2021

پشاور (نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کے قائد سینئر سیاست دان اور پی ڈی ایم کے مرکزی سینئر نائب صدر آفتاب احمدخان شیر پائو نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے ہیں دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمران ملک چلانے میں ناکام ہو چکے ہیں بار بار مہنگائی بم گرا کر غریبوں کے بچوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینناعوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے زخموں پر نمک چھڑکنا اور عوام کا مذ اق اڑانا حکمرانوں کا ایجنڈا بن گیا ہے ملک کو مزید تباہی سے بچانے اور مہنگائی سے نجات کے لئے نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا اور نئے انتخابات عوام کی ضرورت بن چکے ہیں۔ عوام کو نااہل حکمرانوںسے نجات دلانے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی اور اس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ، اگر عوام کا راستہ روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے تو دما دم مست قلندر ہوگا ۔ آفتاب احمدخان شیر پائو نے وکلاء نوجوانوں اور طلباء کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان چار اکائیوں پر مشتمل فیڈریشن ہے ملک کو مضبوط مرکز سے نہیں بلکہ صوبوں کو مضبوط بنا کر ہی ملک کو مضبوط بنایا جا سکتاہے ۔مزدوروں کسانوں غریبوں و چھوٹے صوبوں کے حقوق کے حصول اور صوبوں سے ہونے والی ناانصافیوں کا راستہ روکنے کے لئے ملک کی جمہوری قوم پرست ترقی پسند وطن دوست قوتوں اور پختونوں کو مشترکہ جدوجہد کے لئے متحد کرنا ہمارا مشن ہے ۔پاکستان کو جمہوری و فلاحی ریاست بنانے کے لئے جدوجہد جاری رہے گی جعلی انتخابات کے لئے کنٹرول ڈیمو کریسی مسلط کرنے کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا ۔