قومی وطن پارٹی عوام کی امیدوں کی محور بن گئی ہے،حاجی غفران

October 24, 2021

پشاور( نمائندہ خصوصی)قومی وطن پارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین و سابق سینٹر حاجی غفران خان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل احمد نواز خان جدون مرکزی جائنٹ سیکرٹری ہاشم رضا ایڈوکیٹ ، صوبائی وائس چیئرمین فخر سادات سید فیاض علی شاہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات و صوبائی ترجمان اسد آفریدی ایڈوکیٹ ،اور ضلع پشاوکے چیئرمین الحاج ملک سلیم خان چمکنی نے قومی وطن پارٹی کی یوم تاسیس کے سلسلے میں ہونے والے اجتماع میں عوام وکلاء ، مزدوروں کسانوں تاجروں طلباء اور نوجوانوں کی جوش درجوش شرکت اور مہنگائی کے خلاف قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب احمدخان شیر پائو کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی میں عوام کے جوش و خروش سے واضح ہوگیا ہے کہ سینئر سیاست دان آفتاب احمدخان شیر پائو کی قیادت میں دلیرانہ جدوجہد سے قومی وطن پارٹی عوام کی امیدوں کی محور بن گئی ہے اور عوام نے مہنگائی سے نجات اور نااہل حکمرانوں کا بوریاں بستر گول کروانے کے لئے قومی وطن پارٹی کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے انشاء اللہ آنے والا دور قومی وطن پارٹی ہی کا ہوگا۔