بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک رہے گا

October 24, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے بیشتراضلاع میں ہفتے کو موسم خشک اورسرد رہا جبکہ کوئٹہ، ژوب،زیارت اور لورالائی میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت2، بارکھان14، دالبندین11، گوادر 21، قلات4،خضدار15،لسبیلہ19، نوکنڈی13، سبی20،تربت19،ژوب13اور زیارت میں منفی1ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج اتوارکو صوبے کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا۔