• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں شہید کھلاڑیوں کی یاد میں فلسطین اور قونیا اسپور نے میچ روک دیا

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

ترکیہ کے شہر قونیا میں فلسطین اور قونیا اسپور کے درمیان دوستانہ میچ غزہ میں اکتوبر 2023ء سے اب تک شہید ہونے والے 1 ہزار 14 کھلاڑیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے 10 بج کر 14 منٹ پر روک دیا گیا۔

اس موقع پر اسٹیڈیم کی روشنیاں بند کر دی گئیں، جبکہ روشنیاں دوبارہ بحال ہونے پر تماشائیوں کی جانب سے اسٹیڈیم سے کاغذی فیتے گرائے گئے اور بچوں کے لیے عطیہ دینے کی غرض سے کھلونے میدان میں پھینکے گئے۔

قونیا میں فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے فلسطین ڈے بھی منایا گیا، جس کے تحت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

میچ شروع ہونے سے قبل شائقین نے صحافیوں، فٹبالرز اور بچوں کی یاد میں خصوصی بینرز اور تصاویر آویزاں کیں۔

دونوں ٹیمیں فلسطینی پرچم اور ’فلسطین ایک انسانی مسئلہ ہے‘ کے پیغام سے درج سیاہ شرٹس پہن کر میدان میں آئیں اور اجتماعی تصویر بھی بنوائی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید