• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز والی بال: ایران نے پاکستان کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

ایران نے ایشین گیمز 2026ء کے مینز والی بال سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ایرانی ٹیم نے پورے میچ میں اپنی برتری برقرار رکھی اور قومی ٹیم کو اسٹریٹ سیٹس میں مات دی۔

میچ کے دوران ایران کی جیت کا اسکور 25-13، 25-11 اور  25-15 رہا۔

علی ہاگپرست ایران کے اسٹینڈ آؤٹ کھلاڑی تھے جنہوں نے 21 پوائنٹس کے ساتھ میچ کا اختتام کیا اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جب کہ پاکستان کی جانب سے فریاد علی عثمان 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان والی بال ٹیم اب تیسری پوزیشن کا میچ کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید