جام کمال بلوچستان میں سیاسی بحران کے ذمہ دارہیں‘ نور محمددمڑ

October 24, 2021

کوئٹہ(پ ر) بی اے پی کے رکن بلوچستان اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہےکہ بلوچستان میں سیاسی بحران کے ذمہ دار جام کمال ہیں کیونکہ بی اے پی نے انہیں پارلیمانی لیڈرشپ سے بھی فارغ کردیا ہے7اکتوبرکوآنے والے زلزلے کے متاثرین کے گھروں کی دوبارہ تعمیر‘ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے امدادی پیکیج کیلئے وفاقی حکومت ‘این ڈی ایم، پی ڈی ایم سے مسلسل رابطہ میں ہوںآفٹر شاکس کے بعد تمام سرکاری ونجی عمارتوں اورگھروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے ہرنائی کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا سابق وزیر نے کہاکہ مکانات اور عمارتوں کی دوبارہ تعمیر کیلئے اربوں روپے کی ضرورت ہے متاثرین کومشکل حالات میں تنہانہیں چھوڑئونگا ان کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔