بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح، وزیراعظم کی ٹیم کو مبارک باد

October 24, 2021

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر وزیر اعظم عمران خان نے ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والا میچ وزراء کے ساتھ ٹی وی پر براہ راست دیکھا۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی تعریف بھی کی ہے۔