کرکٹ میچ میں فتح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، بچے سمیت 6 افراد زخمی

October 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک بھارت کرکٹ میچ میں پاکستان کی فتح کی خوشی میں مختلف علاقوں گلشن اقبال بلاک 2، ملیر ہالٹ ، ناظم آباد گول مارکیٹ، اورنگی ٹاؤن داتا نگر، نیشنل اسٹیڈیم اور نارتھ کراچی پاور ہاؤس اور دیگر میں ہوائی فائرنگ سے بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو عباسی ، جناح اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی ہونے والے افراد کی شناخت عبدالغنی ولد ذوالفقار عمر48سال، سرفراز ولد شوکت عمر57سال، شان ولد اکرام اللہ عمر45سال، عبدالرحمٰن ولد اعجاز انور عمر10سال، شہریار ولد صادق عمر24سال، عدیل احمد ولد عبدالکلیم عمر40سال۔