رات 12 بجے سے عمرہ زائرین پر ویکسی نیشن کے بغیر سفر پر پابندی عائد کردی گئی۔
بارڈر ہیلتھ سروسز کے مطابق عمرہ زائرین روانگی سے 10 دن پہلے ویکسی نیشن مکمل کرا سکتے ہیں۔
اسی طرح سعودیہ، آسٹریلیا، بھارت اور افغانستان کے مسافروں کے لیے انسداد پولیو کے قطرے لازم ہیں۔
بارڈر ہیلتھ سروسز کے مطابق افریقہ، جنوبی امریکا جانے یا آنے والے مسافروں کے لیے یلو فیور ویکسی نیشن لازمی ہے۔