ویڈیو، کوہلی کی بابر اعظم اور محمد رضوان کو مبارکباد

October 25, 2021

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی ٹیم کی پاکستان کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میچ ہارنے کے بعد اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور پاکستانیوں کا دل جیت لیا۔

کوہلی نے میچ کے اختتام پر قومی کپتان بابر اعظم کو مبارکباد دی، اور آگے بڑھ کر رضوان کو گلے لگایا۔

میچ کے اس لمحے نے شائقین کرکٹ کا دل جیت لیا، صارفین مختلف تبصرے کرتے ہوئے ان تصاویر کو شیئر کررہے ہیں۔

میچ کے اس خاص لمحے پر ہونے والے کچھ تبصرے:

خیال رہے کہ گزشتہ روز کپتان بابر اعظم اور رضوان کی ناقابلِ شکست پارٹنر شپ کی بدولت پاکستان کو بھارت کے خلاف فتح سے ہمکنار کیا ، جس نے ورلڈ کپ میں مین ان بلیو کے خلاف مین ان گرین کی ہار کا سلسلہ ختم کیا۔