• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی تھی: اسد قیصر

اسد قیصر : فائل فوٹو
اسد قیصر : فائل فوٹو 

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی تھی۔ حکومت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ایگریمنٹ میں شامل نہیں ہوگی۔

اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ سیاسی قیادت کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے۔ اگر رسائی نہیں دی جاتی تو مشاورت کیسے ہوگی؟

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہر معاملہ نواز شریف یا شہباز شریف سے پوچھتی ہے۔ پیپلز پارٹی ہر معاملہ بلاول بھٹو زرداری یا آصف علی زرداری سے پوچھتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کے پی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق و صوبہ مؤثر مشاورت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ 72 گھنٹوں میں وفاق و صوبہ اجلاس منعقد کریں، امن و امان کے لیے جامع اور متفقہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے، لائحہ عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اور اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں۔

قومی خبریں سے مزید