• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا مشاورت کا پرانا عذر 3 سال میں افادیت کھوچکا: عطا تارڑ


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا تمام جماعتوں سے مشاورت کا پرانا عذر 3 سال میں اپنی افادیت کھو چکا۔

ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے مشاورت کی، پی ٹی آئی نے ہماری تجاویز کا کبھی جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دہشت گردی سے متعلق بیانیہ دہشت گردوں کے حق میں ہے۔ کےپی حکومت کی پالیسی صوبے میں دہشت گردی کے پھیلاؤ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دباؤ میں آکر پی ٹی آئی مشاورت اور مشترکہ اقدامات کی بات کرتی ہے لیکن عملی طور پر اس کے برعکس کرتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا دہشت گردی سے متعلق بیانیہ دہشتگردوں کے حق میں ہے۔ کے پی حکومت کی پالیسی صوبے میں دہشتگردی کے پھیلاؤ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

عطا تارڑ نے استفسار کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت وفاقی ایپکس کمیٹی اجلاسوں میں شرکت کیوں نہیں کرتی؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور کابینہ افغان طالبان حکومت کی دہشت گردی کی سرپرستی کی مذمت کیوں نہیں کرتے؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے سے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی بڑھی اور معیشت متاثر ہوئی، ریاست پی ٹی آئی کو پرانے بیانیے اور بیان بازی سے عوام کو الجھانے  کی اجازت نہیں دے گی۔

قومی خبریں سے مزید