بھارت سے بہت دباؤ والا اعصاب شکن اور سنسنی خیز مقابلہ تھا ، حارث رؤف

October 25, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی ، یہ بہت دباؤ والا اعصاب شکن اور سنسنی خیز مقابلہ تھا ۔

حارث رؤف نے کہا کہ ٹیم نے جذبے، اسپرٹ کو بلند رکھتے ہوئے آسانی سے ٹارگٹ حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان نے شاندار اننگز کھیلی، شاہین آفریدی نےغیرمعمولی بولنگ کی۔

خیال رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔